ETV Bharat / city

سیل کیے گئے گاؤں کو ضروری ہدایت

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 7:20 PM IST

کورونا وائرس سے بچاؤ اور ضلع کے باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی ایم جیور گنجا سنگھ تحصیل جیور کے سیل کئے گاؤں جونچانہ پہنچے اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سیل کیے گئے گاؤں کو ضروری ہدایت
سیل کیے گئے گاؤں کو ضروری ہدایت

گنجا سنگھ نے تحصیل جیور کے گاؤں جونچانہ میں پولیس کو سیل اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ گاؤں جونچانہ میں کسی بھی بیرونی شخص کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ نے اتھارٹی کے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی کہ گاؤں جونچانہ میں ضروری سامان کی فراہمی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو تاکہ گاؤں جونچانہ کا کوئی فرد باہر نہ جائے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ جیور کے ذریعہ مذکورہ گاؤں جونچانہ میں ایک شخص کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے نتیجے میں 27 اپریل سے پیشگی احکامات تک مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں پورے علاقے میں داخلے اور خارجی راستوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ پورے گاؤں جونچانہ کو سینیٹایز بھی کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.