اس موقع پر سماج وادی پارٹی نوئیڈا کے متوقع امیدوار محمد تسلیم، میڈیا انچارج اور ترجمان کنور بلال برنی، ساحل خان، ایس پی رہنما ممتاز عالم، تنویر حسین، پرویز عالم، کپل چوہدری، ستار سیفی نے جاوید عابدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر خوشی کا اظہار کیا۔
جاوید عابدی نے کہا کہ' اترپردیش کے عوام یوگی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے لئے سماج وادی پارٹی بہتر متبادل ہے'۔
مزید پڑھیں: باون کھیڑی قتل کیس: شبنم کی پھانسی کی سزا مؤخر
ایسے میں ایس پی کے رہنما اور کارکنان کو کمر کس کر میدان میں آجانا چاہیے اور اپنے بوتھ پر مضبوطی سے لڑنے کے لئے تیاری کرنی چاہیے، تاکہ اس بار نوئیڈا اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کا امیدوار اسمبلی پہنچے۔