ETV Bharat / city

نوئیڈا: ضرورتمندوں میں راشن تقسیم - UP

گریٹر نوئیڈا میں قریب200 حاجتمندوں، بزرگ شہریوں اور انکے اہل خانہ میں راشن تقسیم کیا گیا۔

Noida UP
relief distributed
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک مقامی رضاکار تنظیم اوم وشرنتی چیریٹیبل سوسائٹی کی جانب سے ضرورتمندوں خاص کر بزرگ شہریوں میں چاول، دال، مصالحہ، دھنیا، مرچ، نمک سرسوں کا تیل صابن وغیر تقسیم کئے گئے۔

راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں سے مناسب فاصلہ کے لئے معاشرتی دوری کا خاص خیال رکھا گیا۔

اس موقعے پر سوسائٹی کی صدر جیوتی سکسینہ نے موجودہ دور میں ڈاکٹروں، پولیس اہلکاروں، افسران، میڈیا ساتھیوں اور انتظامی افسران کے جذبے اور خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سبھی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم سب محفوظ ہیں۔‘‘

انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کریں اور غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں ’’تب ہی ہم اس کورنا کی وبا پر قابو پا سکتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.