اترپردیش کے نوئیڈا میں آئندہ دیوالی اور دیگر اہم تہوارں کے پیش نظر امن و سلامتی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس افسران اور عملہ کے ذریعہ مستقل چیکنگ کی مہم چلائی جارہی ہے۔
پولیس بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نگرانی کے ساتھ شہریوں کو ماسک کے استعمال سے آگاہ کرنے اور معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کی بھی تلقین کر رہی ہے۔
اس دوران کاسنا میں چیکنگ مہم چلائی گئی جبکہ پولیس نے جگت فارم کے بازار میں تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے اور عام شہریوں کو بیدار کرنے کے لئے فلیگ مارچ بھی نکالا۔