ETV Bharat / city

نوئیڈا: معاوضہ اور نوکری کی مانگ پر کسانوں کا احتجاج - khabar noida

اترپردیش کے نوئیڈا میں کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف معاوضہ اور نوکری کا مطالبہ کرتے ہوئے احجتاج شروع کیا۔

Farmers sit at NTPC Dadri gate _vis_up_noida_upur10010

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 12:56 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں ان دنوں کہیں نہ کہیں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ کسان اپنے مطالبات کے لیے نوئیڈا اتھارٹی کا گھیراؤ کر رہے ہیں اور وکلا پولیس کے رویہ سے برہم ہوکر کمشنر آفس پر دھرنا دے رہیں۔

وہیں دادری کے کسان اپنے مطالبات کے لیے دادری این ٹی پی سی (پاور پلانٹ) پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے حکام کو خبردار کیا کہ 'اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہیں ہوئے تو مہا پنچایت منعقد کی جائے گی اور اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔'

ویڈیو دیکھیے۔

واضح رہے کہ این ٹی پی سی دادری سے متاثرہ گاؤں کے کسان مسلسل احتجاج کرتے رہے ہیں۔ این ٹی پی سی دادری نے 31 سال قبل درجنوں گاؤں کے 2300 کسانوں کی زمینوں کو کم قیمتوں میں ایکوائرڈ کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ زمین دینے والے کسانوں کے محض 182 لوگوں کو این ٹی پی سی نے نوکری دی۔ باقی ابھی تک انتظار میں ہیں۔ معاوضہ کی رقم بھی انتہائی کم تھی۔ اس کے بعد سے کسان گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی طرز پر معاوضہ کی مانگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: علاقائی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت: سلمان خورشید

احتجاج کو سماج وادی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ پارٹی کے ممکنہ امیدوار فقیر چند ناگر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.