دادری: رکن اسمبلی نے اس موقع پر اپنی فصاحت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ کے افسران نے کورونا کی جنگ جیتنے میں پوری تندہی سے کام کیا۔ اس وقت تحصیل دادری کے تمام 53 دیہی علاقوں میں کورونا سے متعلق ٹیسٹنگ کو انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یقینی بنایا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت خبریں شائع کریں جس سے کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہو۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دادری نے اس موقع پر کہا کہ کمیونٹی کیچن کے آغاز کے بعد اب دادری کے اسپتالوں میں داخل کورونا سے متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کو بہ آسانی کھانا مہیا کرایا جا سکے گا۔