ETV Bharat / city

Noida DM Fixes Candidate Expenditure: امیدواروں کےانتخابات کے اخراجات کی نرخ مقرر - Estimates of expenses of Uttar Pradesh Assembly candidates

ضلع مجسٹریٹ District Magistrate نے کہا کہ الیکشن کے دوران الیکشن میں لگائے گئے تمام قسم کے سامان، کھانے پینے، جھنڈے، بینرز، گاڑیوں کے ساتھ ساتھ راگنی گلوکارہ کے اخراجات کا حساب امیدوارکے کھاتے میں ڈالا جائے گا۔ ہر امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے علیحدہ بینک اکاؤنٹ Separate Bank Account کھولنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر قسم کے بل کی ادائیگی امیدوارکو اسی اکاؤنٹ سے کرنی ہوگی۔

امیدواروں کےانتخابات کے اخراجات کی نرخ مقرر

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 7:54 PM IST

Updated : Jan 11, 2022, 7:59 PM IST

اسمبلی انتخابات Assembly Elections کے پیش نظر نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سہاس ایل وائی Sahas LY نے امیدواروں کے انتخابات کے تمام اخراجات کی حد مقرر کر دی ہے۔

امیدواروں کو تمام انتخابی اخراجات طے شدہ حد کے اندر مکمل کرنے ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سوہاس ایل وائی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اسمبلی امیدواروں کے اخراجات کے حساب کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ الیکشن کے دوران الیکشن میں لگائے گئے تمام قسم کے سامان، کھانے پینے، جھنڈے، بینرز، گاڑیوں کے ساتھ ساتھ راگنی گلوکارہ کے اخراجات کا حساب امیدوار کے کھاتے میں ڈالا جائے گا۔ ہر امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے علیحدہ بینک اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر قسم کے بل کی ادائیگی امیدوار کو اسی اکاؤنٹ سے ادا کرنا ہوگا۔

انتخابی اخراجات میں کووڈ-19 کا مواد بھی شامل کیا گیا ہے۔ فیس ماسک کی قیمت دو روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ 100 ملی گرام سینیٹائزر کی قیمت 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی صابن (250 ملی لیٹر مائع/لیکوئیڈ) کی قیمت 55 روپے، فیس شیلڈ 30 روپے، دستانے پلاسٹک فوائل 60 پیسے اور گلوو ربڑ سرجری 6 روپے اور تھرمل اسکینر کی قیمت 973 روپے طے کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چائے 10 روپے، کافی 15 روپے، سموسے 10 روپے، لاؤڈ اسپیکر 760 روپے یومیہ، پنڈال 900 سے 3100 روپے یومیہ، کپڑا بینر 350، کپڑے کا جھنڈا 12 سے 28، پوسٹر 1380 سے 2500 روپے، ڈھول 400 روپے فی دن ، راگنی 15 ہزار سے 40 ہزار روپے یومیہ، موٹر سائیکل اور اسکوٹی 300 روپے یومیہ، کار 3000 سے 3200 روپے یومیہ، ہوٹل کا کمرہ 1150 سے 4600 روپے یومیہ، کرسی 7 سے 12 روپے روزانہ، صوفہ 50 روپے سے 75 روپے یومیہ اور لحاف کے گدے کی قیمت 10 روپے یومیہ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کے دوران پوری سبزی کی ایک پلیٹ کا ریٹ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے وقت یہ ریٹ 35 روپے تھا۔

اسمبلی حلقوں کی بات کریں تو 2014 میں بڑی ریاستوں کی سیٹوں پر امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی حد بڑھا کر 28 لاکھ کر دی گئی تھی۔ جسے اب بڑھا کر 40 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف چھوٹی ریاستوں کی سیٹوں پر 2014 میں ہر امیدوار کو 20 لاکھ روپے تک خرچ کرنے کی آزادی دی گئی تھی جسے اب بڑھا کر 28 لاکھ کر دیا گیا ہے۔

اروناچل پردیش، گوا، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور پڈوچیری وہ ریاستیں ہیں جن کے اسمبلی حلقہ میں 28 لاکھ روپے تک خرچ کی حد ہے۔ اس سے قبل ہر امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے تک تھی۔ جبکہ باقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے لیے اخراجات کی حد اب 40 لاکھ روپے ہو جائے گی، جو پہلے 28 لاکھ روپے تھی۔

Last Updated : Jan 11, 2022, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.