ETV Bharat / city

نوئیڈا میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا گیا - جشن عید میلاد النبی

12 ربیع الاول کی مناسبت سے نوئیڈا میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ جلوس کو مختصر کیا گیا۔

eid milad un nabi was celebrated in Noida
نوئیڈا میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 3:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے آج آخری نبی حضرت محمدﷺکی ولاد ت کا جشن مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

حضورﷺ کی مدح سرائی کے ساتھ عشق رسولﷺ کے اظہار کے لیے جلوس نکالے گئے، جس میں ہزاروں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی، حالانکہ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ جلوس نکالنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی ہونے کی وجہ سے جلوس کو مختصر کیا گیا اور جلوس کو سیکٹر 9 سے شروع کر کے سیکٹر 8 ہوتے ہوئے سیکٹر 10 پر ختم کر دیا گیا۔

جلوس میں میں کانگریس رہنما شہاب الدین، رضوان چودھری ندیم سیفی، قاری حیات، بابوپردھان، شکیل سیفی، چیئرمین گڈو خان کے علاوہ ہزاروں لوگ شامل تھے۔

واضح رہے کہ دنیا میں مسلمان اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو حضرت محمدﷺکی ولادت کی مناسبت سے جشن عید میلاد النبیﷺ مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.