گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک انجینئر کی موت ہو گئی ہے، جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کے لیے نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک پانی کی بوتل اس حادثے کی وجہ بنی، جس کی وجہ سے ایکسپریس وے پر چلتی کار پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا Noida Accident گئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دہلی کے رہنے والے ابھیشیک جھا گریٹر نوئیڈا کی ایک کمپنی میں انجینئر کے عہدے پر تعینات تھے، اتر پردیش نوئیڈا کی سورج پور کوتوالی پولیس نے بتایا کہ ابھیشیک اپنے دوست کے ساتھ کار میں گریٹر نوئیڈا کی طرف آرہے تھے۔
ابھیشیک جھا کی کار نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ سیکٹر 144 کے قریب پیش آیا۔ یہ حادثہ خوفناک تھا، جس میں انجینئر ابھیشیک جھا کی موت ہو گئی۔ جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ جن کا نوئیڈا کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
- مزید پڑھیں؛ نوئیڈا: بائیک اور کار کی ٹکر میں تین افراد ہلاک
جانچ میں پتہ چلا کہ ابھیشیک جھا کی کار میں پانی کی بوتل رکھی تھی۔ وہ پانی کی بوتل بریک کے نیچے آگئی۔ ابھیشیک اور اس کا دوست بریک کے نیچے سے پانی کی بوتل ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران دونوں کی توجہ ایکسپریس وے سے ہٹ گئی اور کار تیز رفتاری سے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اس میں انجینئر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔