اس سلسلے میں کانگریس کارکنان کا کہنا ہےکہ' بی جے پی کی حکومت کو اسی کی زبان میں بیدار کرنے کے لیے، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پوریشوتم ناگر کی سربراہی میں' روزگار دو' مہم کے تحت 'تالی بجاؤ، تھالی بجاؤ' پروگرام کیا گیا'۔
پروگرام میں یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری دیپک بھاٹی چھوٹی والا نے کہا کہ' بے روزگاری اور تباہ ہو چکی معیشت کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے، جس کی وجہ سے طلبا میں مایوس اور بے بس دیکھی جارہی ہے'۔
مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ' جب نوجوان روزی روٹی کی فکر میں نوکری مانگتا ہے اور زیر التوا بھرتی کا مطالبہ کرتا ہے تو، ملک کے وزیر اعظم انہیں کتے پالنے اور کھلونا بنانے کا مشورہ دیتے ہیں'۔
یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ' کورونا کی وبا میں بھی وزیر اعظم کو 20 لاکھ کروڑ کے 'ہوا ہوائی پیکیج' میں نوجوانوں کے مفاد کے لیے کچھ نہیں ہے'
اس موقع پر نیشنل سکریٹری یوتھ کانگریس دیپک چوٹی، شہاب الدین، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، نائب صدر للت آوانا، یوتھ لیڈر یوگیندر سنگھ یوگی، جنرل سکریٹری اشوک شرما، جنرل سکریٹری رضوان چودھری، مہاکر تنور، سورج پابلا، بیگرج دھما، انیل ناگر، لالہ ناگر، ارون ناگر، راہول ناگر، سندیپ سنگھ، وغیرہ موجود تھے۔