ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نو ئیڈا میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ اسکیم کے ضلع سپلائی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار تمام ضرورت مندافراد تک راشن پہنچانے کی کوشش میں لگے ہیں، جس کے لیے وہ خاص طور پرسوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کر رہے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت راشن ہرماہ کے 5 تاریخ سے 25 تک تقسیم کیا جاتا ہے۔بے روزگاری اور غربت کی مار جھیل رہی غریب عوام کے لیے یہ بڑی راحت کا سبب ہے۔
بازار میں کہیں روزگار نہیں ہے اور اشیاء کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں ایسے میں کچھ سستے اناج مل جاتے ہیں جو غریب خاندان کے لئے کچھ دنوں کے لیے آسانی پیداکرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ناصرہ شرما کو 'ویاس سمان' دینے کا فیصلہ
اس اسکیم کو محکمہ فراہمی کے عہدیداروں کے ذریعہ گاؤں سے شہر تک منادی کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ضرورت مند دکانوں پر جاکر راشن حاصل کررہے ہیں۔