ETV Bharat / city

کشمیر: بانہال میں شدید برفباری، معمولات زندگی درہم برہم

author img

By

Published : Mar 8, 2019, 7:39 AM IST

ریاست جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری سے نہ صرف میدانی علاقوں، بلکہ پہاڑی علاقوں میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شدید برفباری

ضلع رامبن میں بانہال قصبے کے تقریبا سات کیلو میٹر دور ہنج حال گاؤں ہے، جہاں حالیہ برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کر دی ہیں۔ اس گاؤں میں تاحال تقریبا پانچ فٹ برف موجود ہے۔ ہنج حال کی آبادی تقریبا 3000 نفوس پر مشتمل ہے۔

اس گاؤں میں برفباری کی وجہ سے بجلی، پانی، غذائی اجناس اور دیگر سازوسامان تقریبا مفقود ہو گئے ہیں۔

بانہال میں شدید برفباری
ہمارے نمائندے ہنج گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات جاننے کی کوشش کی۔ گاؤں والوں نے ہمیں بتایا کہ گزشتہ دو ماہ اس گاؤں میں پانی نایاب ہے، جس سے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے ہمیں بتایا کہ مرکزی و ریاستی سرکار کی جانب سے اب تک کئی اسکیمیں لاگو ہوئیں اور کروڑوں ان سکیموں کے تحت خرچ کیے گئے، لیکن اس گاؤں کی حالت میں تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نےکہا کہ وہ کئی بار ضلع و تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر نہ جانے کیوں اس علاقہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.