ETV Bharat / city

چارمئی سے اتراکھنڈ بورڈ کے امتحانات شروع ہونگے - اتراکھنڈ کے ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات

اتراکھنڈ کے ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات آئندہ چار مئی سے شروع ہوں گے، صبح آٹھ سے گیارہ بجے کے درمیان ہائی اسکول اور شام کے سیشن میں دو سے پانچ بجے کے بیچ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے-

uttarakhand board exams will start from may 4
چارمئی سے اتراکھنڈ بورڈ کے امتحانات شروع ہونگے
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:48 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات آئندہ چار مئی سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان جون کے آخر یا جولائی کے پہلے پندرہ روز میں کیا جائےگا۔

اودھم سنگھ نگر کے رودرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے سبب بورڈ کے امتحانات کرانا چیلنجنگ ہے، تعلیمی کام متاثر ہوا ہے، حکومت کی جانب سے آن لائن تعلیمی کام کرانے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات دو سیشن صبح اور شام کو کرائے جائیں گے، صبح آٹھ سے گیارہ بجے کے درمیان ہائی اسکول اور شام کے سیشن میں دو سے پانچ بجے کے بیچ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

اس سے قبل تین اپریل سے 25 اپریل تک تجرباتی امتحانات کرائے جائیں گے، انہوں نے آگے بتایا کہ 15 جون تک تشخیص کا کام اور جون کے اواخر یا جولائی کے پہلے پندرہ روز میں نتائج کا اعلان کردیا جائے گا، اس دوران اتراکھنڈ اسکول امتحانات کونسل کی سکریٹری نیتا تیواری بھی موجود رہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.