اس موقع پر طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔
مذکورہ کالج میں دو روزہ ثقافتی پروگرام، کلرز - 2020، متعدد ثقافتی تقاریب کے زبردست مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کا کانسیپٹ لڑکیاں اور خواتین کا تحفظ اور انھیں بااختیار بنانے پر مبنی تھا۔ جس میں شہر کی متعدد خواتین نے پروگرام میں حصہ لیا اور پروگرام کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔
طلباء و طالبات دو دن سے پروگرام میں مظاہرہ کررہے تھے، ان کے اچھے مظاہرے کی بنیاد پر انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر طلباء نے گنیش وندنا پیش کیا۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف فائن آرٹس کے طلباءنے سرسوتی وندنہ پیش کرتے ہوئے عقیدت کا ماحول بنایا۔ اس تقریب میں طلبا نے سریلی آواز کا جادو بکھیرتے ہوئےسامعین میں سماع باندھا۔ایک طرف ، فیکلٹی آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن اور فیکلٹی آف فائن آرٹس نے مشترکہ طور پر معاشرے میں بڑھتی ہوئی خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کو روکنے اور ان پر مظالم کے خلاف خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے "کال بھرو" کے نام سے ایک ڈرامہ پیش کیا۔ دوسری طرف ، شری رام پولی ٹیکنک کے طلباء نے مزاح نگاروں کو پیش کیا اور حاضرین کا دل بہلایا۔طلباء نے گروپ ڈانس پیش کیا۔ جسے لوگوں نے تالیاں بجاتے ہوئے سراہا۔اس تقریب میں سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔