ETV Bharat / city

Stray Dogs in Muzaffarnagar: مظفر نگر میں آوارہ کتوں سے لوگوں میں دہشت - ضلع ہسپتال مظفرنگر

اترپردیش کے مظفرنگر میں آوارہ کتوں Stray Dogs in Muzaffarnagar کے کاٹنے سے عوام میں دہشت قائم ہوگئی ہے، جس سے ضلع ہسپتال District Hospital Muzaffarnagar میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچ کر ریبیز انجکشن لے رہے ہیں اور انتظامیہ غفلت کی نیند سوئے ہوئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف انڈیا میں ریبیز سے 35 فیصد انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

Stray Dogs in Mujaffarnagar
Stray Dogs in Mujaffarnagar
author img

By

Published : Dec 14, 2021, 2:04 PM IST

مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آوارہ کتوں کی آبادی Stray dog population in Mujaffarnagar میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے یہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان آوارہ کتوں کی آبادی اس قدر بڑھ گئی ہے کی ایک گلی میں درجنوں سے زائد کتے گھومتے نظر آئیں گے، جس سے معصوم بچوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

جانکاری کے مطابق علی الصبح کو جب بچے اسکول کے لیے نکلتے ہیں تو انہیں آوارہ کتوں Stray Dogs کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی آوارہ کتوں نے خوف پیدا کردی ہے۔

آوارہ کتوں نے شہر میں اس قدر دہشت پیدا کیا ہے کہ کتے کے کاٹنے پر لگنے والی ریبیز انجکشن لینے والے لوگوں کی ضلع ہسپتال میں لمبی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں

لوگوں نے بتایا کہ ضلع میں آوارہ کتوں نے دہشت پیدا کر دیا ہے۔ کتوں کو پکڑنے کے لیے انتظامیہ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔ آوارہ کتے چھوٹے بچوں کو اپنا شکار بناتے تھے لیکن اب بڑے لوگوں کو بھی اپنا شکار بنا رہے ہیں۔

اس سنگین مسئلے کی جانب انتظامیہ کو فوری توجہ دینی چاہیے اور آوارہ کتوں کو قابو میں کرنے کے لیے موثر اور کارگر اقدامات کرے۔ جس سے انسانوں کو کتوں کے کاٹنے سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

سنہ 2015 میں شائع گلوبل الائنس فار ریبیز کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 59,000 افراد کتوں سے لگنے والی بیماری ریبیز سے ہلاک ہوتے ہیں اور ان کی تعداد غریب ممالک میں زیادہ ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 160 افراد روزانہ اس بیماری سے ہلاک ہوتے ہیں، جن میں سے زیادہ تعداد ایشیا میں ہے (60 فیصد) اور اس کے بعد افریقہ (36 فیصد) آتا ہے۔

صرف انڈیا میں ہی ریبیز سے 35 فیصد انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں جو کہ کسی بھی ملک سے سب سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.