ریاست اترپردیش میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ریاستی حکومت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے تین دن لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاک ڈاون کی وجہ سے میرٹھ اے ڈی جے جون راجیو سبروال جائزہ لینے کے لیے مظفر نگر پہنچ کر پولیس کے اعلیٰ افسران سے لاک ڈاون سے متعلق گفتگو کی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مظفر نگر میں سڑکیں سنسان، گلیاں ویران اور ضروری اشیاء کے دوکانوں کے علاوہ تمام دوکانیں بند تھیں، پیٹرول پمپ بھی اگلے تین دنوں تک مکمل طور سے بند رہینگے تاکہ بائک پر بلا وجہ گھومنے پھرنے والوں پر لگام لگایا جاسکے۔
پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آرہی ہے اور ان میں سے کچھ کے چالان بھی کاٹ رہی اور کچھ کو سخت ہدایت دیکر چھوڑ بھی رہی ہے۔
اے ڈی ایم امت کمار نے بتایا کی ضروری اشیاء کی دوکانوں کو چھوڑ کر مظفرنگر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور بے وجہ گھومنے والے لوگوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے، انکے چالان بھی کاٹے جا رہے ہیں اور بغیر ماسک لگائے گھومنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے ساتھ ساتھ ماسک کی مہم بھی چلائی جارہی ہے جس کی وجہ سے بغیر ماسک لگائے لوگوں کے خلاف کاروائی بھی کی جارہی ہے اور اب بغیر ماسک پر جرمانہ کو 100روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔