مظفرنگر ہائی کورٹ بینچ کندر یہ سنگھرش سمیتی میرٹھ کی کال پر آج مظفرنگر کے وکلاء نے مغربی اترپردیش میں ہائی کورٹ کی بینچ کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کام کا مکمل بائیکاٹ کیا۔Demand for High Court Bench in Western Uttar Pradesh
مظفر نگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ضلع صدر محمد وصی انصاری نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے مغربی اترپردیش میں ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس کو لے کر ہم نے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرہ کیا میمورنڈم دیا لیکن حکومت ہے کہ ہمارے مطالبے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں کیوں کی ہائی کورٹ بینچ ہمارے یہاں سے ڈھائی سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،لوگوں کو اپنے معاملات کے لئے آنے جانے میں کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور اس میں کافی خرچہ بھی آتا ہے ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ کو لے کر ہم نے آج بھی احتجاج کیا اور عدالتی کاموں کا مکمل بائیکاٹ کیا ہم حکومت سے مطالبہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے اس مطالبے کو تسلیم کیا جائے نہیں تو اس سے بھی زائد احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔