اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو مذہبی تنظیم کرانتی سینا کے کارکنوں نے ہندو تہوار پر ہندو خواتین کو مسلم کاریگروں کے ذریعے مہندی لگانے کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس معاملے میں پولیس نے ایک دکاندار کی شکایت پر کرانتی سینا کے 11 کارکنوں کے خلاف نامزدگی رپورٹ اور 20/25 نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔
معلوم ہوکہ 2 دن قبل ہندو تنظیم کرانتی سینا کے کارکن کی ایک ویڈیو جس میں بازار میں گھوم گھوم کر دکانداروں کو وارننگ دے رہے تھے کہ کوئی بھی دکاندار ’ہریالی تیج‘ کے تہوار پر کسی بھی مسلم کاریگر کو اپنی دکانوں کے باہر نہیں بیٹھائیں، جو ہندو خواتین اور لڑکیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگاتا ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کا لیفٹیننٹ گورنر کو خط
کرانتی سینا کے کارکنوں کے احتجاج کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ جس کے بعد پولیس اسٹیشن، نئی منڈی کوتوالی علاقے میں مقیم ایک دکاندار پرکاش چند نے تھانے میں شکایت دیتے ہوئے کرانتی سینا کے کارکنوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے دکاندار کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 147 ، 504 ، 506 ، 323 اور 427 ،میں مقدمہ درج کیا ہے۔