ETV Bharat / city

مظفرنگر میں کاروباری سے چار لاکھ کی لوٹ، انکاؤنٹر میں بدمعاش زخمی - A rogue who looted 4lakh in muzaffar nagar injerd in a police encounter

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں پولیس کی گولی سے ایک شاطر لٹیرا زخمی ہو گیا۔ گزشتہ آٹھ فروری کو گڑ کاروباری کے منیم کے ساتھ ہوئی چار لاکھ کی لوٹ میں یہ شرپسند شامل تھا۔ لوٹی گئی رقم کے 30 ہزار روپے کی نقدی پولیس نے برآمد کرلی ہے۔

A rogue who looted 4lakh in muzaffar nagar injerd in a police encounter
مظفر نگر میں کاروباری سے چار لاکھ کی لوٹ کرنے والا بدمعاش انکاؤنٹر میں زخمی
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 2:07 PM IST

مظفرنگر کے تھانہ علاقہ نئی منڈی میں بینک میں کیش جمع کرانے جا رہے گڑ کاروباری کے منیم سے گزشتہ آٹھ فروری کو بدمعاشوں نے دن دہاڑے طمنچے کی نوک پر چار لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی تھی اور فرار ہو گئے تھے ۔

لوٹ کی اس واردات سے شہر میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر جلد ہی اس کیس سے پردہ اٹھانے کا وعدہ کیا تھا ایک ہفتے سے زائد گزرنے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے اس لوٹ کا انکشاف نہیں ہونے پر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں نے مظفرنگر ایس ایس پی آفس پر پہنچ کر اس کیس کے جلد انکشاف کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔

جس کا انکشاف کرنے کے لئے پولیس نے دن رات کڑی مشقت کرتے ہوئے آج چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو جب روکنے کا پولیس نے اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل پھوپا تھانہ علاقے کے گاؤں مکھیالی کے جنگل کی طرف بڑھنے لگے ۔

مظفرنگر میں کاروباری سے چار لاکھ کی لوٹ، انکاؤنٹر میں بدمعاش زخمی

پولیس نے پیچھا کیا اور بدمعاشوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک شرپسند پرمود ولد ستپال رہائشی محلہ بھگوان پوری تھانہ دورالا ضلع میرٹہ پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ بدمعاش کے باقی ساتھی جنگلات کے راستے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کے لیے پولیس منصوبہ کر رہی ہے پکڑے گئے شرپسندوں کے قبضے سے پولیس نے ایک موٹر سائیکل ایک تمنچا کارتوس لوٹی گئی رقم میں سے 30 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.