ریاست میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8841 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد اب کم ہو کر 150011 ہو گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7539 نئے مریضوں کی رپورٹ آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1625197 ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں 16177 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفا پانے والے لوگوں کی تعداد 1431856 ہوگئی ہے اور مزید 198 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 42831 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 88.10 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.63 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں مہاراشٹر کورونا وائرس کے متاثرین اور اس کی وجہ سے ہونے والی موت کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔