فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ان کے گھر والوں نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ سشانت کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سازش ہو سکتی ہے۔
سشانت کے ماموں نے پٹنہ میں کہا کہ ہم نہیں سوچتے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موت کے پیچھے کوئی سازش ہوئی ہے، اس کا قتل گیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے کل خودکشی کی تھی، ادکارکی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی تھی، تاہم آج ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائے گی۔
بہار کے رہنے والے بالی وطڈ فلم سٹار سشانت سنگھ راجپوت نے کل اتوار کے دن ممبئی میں خود کشی کرلی تھی، اس خبر سے نہ صرف ان کے چاہنے والے بلکہ بالی وطڈ اور سیاست کے لوگ بھی حیران ہیں۔