بھیونڈی میں میڈیکل ری پریزینٹیو کوالیفائیڈ پیوپل نامی تنظیم کے ذریعے پرانت دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور ایم آر نے شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے منہ پر کالی پٹی باندھ کر اور ہاتھوں میں پلے کارڈرز اٹھاکر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
میڈیکل ری پریزینٹیو اسعد مومن نے کہا کہ 'ملک میں ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے اور اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے معاملے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسروں کو معطل کر کے انہیں بھی سزا دی جانی چاہیے۔'