ممبئی کے علاقے پوائی میں ڈیلفی نامی ایک تجارتی عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) نے بتایا کہ تین فائر انجن اور پانچ فائر موٹر پمپ کام کررہے تھے۔
ایم ایف بی نے بتایا کہ آگ صبح 6.16 بجے لگی تھی اور صبح 8.15 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ایم ایف بی کے مطابق یہ آپریشن ایک بڑاچیلنج تھا کیونکہ چھ منزلہ تجارتی عمارت کی اوپری منزل پربہت دھواں تھا اورکچھ بھی دیکھ پانامشکل ہورہاتھا۔
چیف فائر آفیسر پربھات رہنگڈالے نے کہا 'تقریباً دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ ہماری بر وقت کارروائی نے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔
اطلاعات کے مطابق پوائی علاقے کی ڈیلفی نامی اس تجارتی عمارت میں 5 ویں منزل پر 3000 مربع فٹ ایریا میں آگ لگ گئی تھی جس میں بجلی کی وائرنگ، بجلی کی تنصیب، بجلی کے کیبلز، آفس سیلنگ، اسپلٹ ایئر کنڈیشنر یونٹ کمپریسر اور 5 ویں منزل کا پیراپیٹ زد میں آگئے تھے جس کی وجہ سے پوری 5 ویں اور 6 ویں منزل میں دھواں بھرگیا تھا۔