ETV Bharat / city

ممبئی اور پونے میں لاک ڈاون میں نرمی نہیں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ممبئی اور پونے میں لاک ڈاون کے دوران دی گئی تمام سہولتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

uddhav thackeray
uddhav thackeray
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 8:09 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 9:51 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ممبئی اور پونے میں لاک ڈاون کے دوران دی گئی تمام سہولتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

ساتھ ہی انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کی سخت نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

20 اپریل سے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کرتے ہوئے کچھ کاروبار کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر عوام نے اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے آزادانہ طور پر کاروبار کرنا شروع کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے عوام کے ساتھ براہ راست نشریات پر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور متنبہ کیا کہ اگر پابندیوں پر پوری طرح سے عمل نہیں کیا گیا تو دی گئی تمام چھوٹ اور نرمی منسوخ کردی جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران کچھ کاروبار میں دی جانے والی نرمی جو 17 اپریل کو ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں دی گئی تھی، اس میں ترمیم کرتے ہوئے ان تمام سہولتوں کو منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو ممبئی اور پونے شہر کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔

جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع میں دی گئی سہولیات برقرار رہیں گی۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.