ETV Bharat / city

مہاراشٹرحکومت یونیورسٹیوں کے آن لائن امتحانات منعقد کرانے کو تیار - آن لائن امتحانات پر جائزہ میٹنگ

مہاراشٹر کے اعلی تعلیم و تکنیک کے وزیر ادے سامنت نے کہا کہ ریاستی حکومت یونیورسٹیوں کے آن لائن امتحانات کو بہتر طریقہ سے منعقد کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

Maharashtra government ready to conduct online examinations of universities
مہاراشٹر کے اعلی تعلیم و تکنیک کے وزیر ادے سامنت
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:41 PM IST

شیواجی یونیورسٹی کولہا پور کے انتظامیہ کے ساتھ آن لائن امتحانات پر جائزہ میٹنگ کے بعد ادے سامنت نے بتایا کہ ممبئی یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات میں پریشانی کے بارے میں کہا کہ کل پانچ لاکھ لوگوں نے یونیورسٹی کے پیج کھولنے کی کوشش کی تھی جس کے سبب پریشانی ہوئی، لیکن حکومت نے آن لائن امتحانات کے لیے اب مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور اب کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں آئے گا، کیونکہ منصوبہ بند طریقے سے امتحانات لیا جائے گا اور طلباء پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوگا۔

سامنت نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ممبئی یونیورسٹی کو آن لائن امتحانات میں آنے والی تکنیکی دشواریوں کی جانچ کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس سے متعلق سات روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے گی، ریاست میں کورونا وبا کا ابھی بھی اثر ہے اور ریاست میں کالجوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد کالج کھولنے پر غورکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اور کرناٹک ریاست کے درمیان متنازعہ سرحدی علاقہ کے طلباء کے لیے اس ضلع کے چاند گڑھ تحصیل کے شینولی گاوں میں ایک تعلیمی کمپلیکس جنوری 2021 سے کھلے گا اور لائبریری شروع کرنے کے لیے حکومت جلد ہی مناسب ضوابط بنائے گی۔

سامنت نے کہا کہ اگر تعلیمی اداروں کے مالکان لاک ڈاون کی مدت میں تعلیمی فیس لے رہے ہیں تو لوگوں کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے اس معاملے کی شکایت کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.