ETV Bharat / city

مہاراشٹر: کابینی وزیر کورونا پازیٹیو

مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔

aslam shaikh
aslam shaikh
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 11:47 AM IST

ریاستی وزیر اسلم شیخ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اسلم شیخ نے ٹویٹ کیا کہ 'میں کووڈ۔19 مثبت پایا گیا ہوں۔ فی الحال میں نے اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لیا ہے نیز میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے جو مجھ سے رابطے میں آئے تھے وہ اپنی جانچ کروائیں۔'

اسلم شیخ ٹویٹر
اسلم شیخ ٹویٹر

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں اپنی ریاست کے لوگوں کی خدمت کے لیے گھر سے کام کرتا رہوں گا۔'

واضح رہے کہ اسلم شیخ مختلف کابینی وزراء اور اعلی سرکاری حکام کے ساتھ مختلف مواقع کے دوران رابطے میں آئے ہیں۔

اسلم شیخ سے قبل ریاست کے دیگر کابینی وزراء جتندر اوہاڑ، اشوک چوان اور دھننجے منڈے بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.