ETV Bharat / city

ودھاون برادران کو تحویل میں لینےمہاراشٹرحکومت کی اپیل

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بدھ کے روز سی بی آئی سے ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرز کپل ودھاون اور دھیرج ودھاون کو تحویل میں لینے کی درخواست کی ہے۔

ودھاون برادران کو تحویل میں لینےمہاراشٹرحکومت کی اپیل
ودھاون برادران کو تحویل میں لینےمہاراشٹرحکومت کی اپیل
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 6:44 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بدھ کے روز

سی بی آئی سے ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرز کپل ودھاون اور دھیرج ودھاون کو تحویل میں لینے کی درخواست کی ہے۔

مذکورہ افراد مبینہ طور پراس ماہ کے اوائل میں لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہابلیشور گئے تھے۔

ودھاون برادران اور 21 دیگر افراد ، جن میں ان کے کنبہ کے افراد بھی شامل ہیں ، مہابلیشور پہاڑی شہر پہنچے ، جہاں ستارا ضلع انتظامیہ نے انھیں نے وہاں کورنٹین کردیا۔

اس ضمن میں وزیر داخلہ نے فیس بک میں کہا کہ انہوں نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے درخواست کی ہے کہ ان افراد کی کورنٹین مدت ختم ہوتے ہی انھیں تحویل میں لے لیا جائے۔

دیوان ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (ڈی ایچ ایف ایل) کے 46 سالہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کپل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رواں سال 27 جنوری کو 2013 میں مرنے والے گینگسٹر اقبال سے مشکوک معاملے کے الزام میں گرفتار کیا ۔ اور منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی روک تھام کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے انہیں 21 فروری کو ضمانت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.