ETV Bharat / city

مہاراشٹر: ریاستی ہوم سکریٹری کو چھٹی پر بھیجا گیا - ریاستی ہوم سکریٹری

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ہدایت پر ریاستی چیف ہوم سکریٹری امیتابھ گپتا کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

home minister
home minister
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 4:33 PM IST

مہاراشٹر میں ریاست کے چیف ہوم سکریٹری امیتابھ گپتا کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: ریاستی ہوم سکریٹری کو چھٹی پر بھیجا گیا

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے مکمل طور پر لاک ڈاون کیا گیا ہے اور سفر کی اجازت اس صورت میں ہے جب غیر معمولی حالات ہوں لیکن ریاستی چیف ہوم سکریٹری کے ذریعے وادھون فیملی کی مدد کرنے پر حزب اختلاف نے اعتراض کیا ہے۔

8 اپریل کو ریاستی ہوم سکریٹری امیتابھ گپتا نے کھنڈالا سے مہابلیشور جانے کے لئے وادھون فیملی کو ایک خط دیا تھا اور اس میں کپل وادھون، ارون وادھون، ونیتا وادھون، ٹینا وادھون، دھیرج وادھون، کارتک وادھون، پوجا، یوویکا اور آہن وادھون کو ان کے چودہ ملازمین کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

امیتابھ گپتا کے اس خط میں لکھا تھا کہ میں ان افراد کو جانتا ہوں اور ان میں سے چند افراد میرے فیملی فرینڈز ہیں۔

تاہم حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس کے ذریعے اس خط پر اعتراض کرنے کے بعد ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے امیتابھ گپتا کو جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔

انل دیشمکھ کے ذریعہ انکوائری کا کرنے کا حکم دینے کے بعد وادھون فیملی کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.