ETV Bharat / city

ہمالیہ پل حادثہ: ڈپٹی کمشنر پر کارروائی کا اشارہ - چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ریلوے اسٹیشن

ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ریلوے اسٹیشن سے متصل ہمالیہ پل حادثے میں چیف انجینیئر کو معطل کیا گیا ہے۔

cm
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 5:30 PM IST

اب اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اعلان ودھان پریشد میں وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 'ہمالیہ پل کی جلد سے جلد تعمیر کے لیے آئی آئی ٹی ممبئی سے تکنیکی معلومات حاصل کی گئی ہے۔ چھ مہینے میں پل تعمیر کیا جائے گا نیز شہر و مضافات کے پلز کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔'

حزب اختلاف کے رہنما دھننجے منڈے نے یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات یوگیش ساگر نے ممبئی کے پلز کے تھرڈ پارٹی اسٹرکچرل آڈٹ کرانے کی اطلاع دی ہے۔

اس درمیان کانگریس کے رکن بھائی جگتاپ نے ہمالیہ پل حادثے میں محض جونیئر انجینیئر پر کارروائی کرنے کی بات کہی اور اعلیٰ آفیسرز سمیت دیسائی کے ذریعے کیے گئے آڈٹ پر کارروائی نہیں کرنے پر سوال اٹھایا۔ بھائی جگتاپ نے ڈپٹی کمشنر اور چیف انجینیئر پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

جس پر وضاحت پیش کی گئی کہ ریاستی وزیر یوگیش ساگر نے اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دی ہے اور چیف انجینیئر کو معطل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پر بھی کارروائی کی جائے گی اور اسکائی واک کے تعلق سے ایک مہینے میں کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن سے متصل ہمالیہ پل کے اچانک منہدم ہونے کے سبب 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.