ایک سینیئر پولس آفیسر نے بتایا کہ پولس کے ساتھ تصادم آج صبح سات سے آٹھ بجے کے درمیان ضلع گڈچرولی کی تحصیل کرکھیدا کے تحت کھوبرا میندھا کے جنگلاتی علاقے میں ہوئی، گڈچرولی پولس کے سی- 60 کمانڈوز اس وقت اسی جنگل علاقے میں سرچ آپریشن کررہے تھے۔
کمانڈو کو دیکھتے ہی ماؤنوازوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی، اس کے بعد جب پولس نے جوابی کاروائی کی تو تمام ماؤنواز وہاں سے فرار ہوگئے۔ بعدازاں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورس نے موقع سے پانچ لاشیں برآمد کیں، ابھی تک ان میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔