ETV Bharat / city

مالیگاؤں میں سول سروسز کی تیاریاں کیلئے ایک سینٹر کا قیام ضروری: اشفاق عمر

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 5:44 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کو گہوارہ ادب بھی کہا جاتا ہے جبکہ صنعتِ پارچہ بافی کے لیے ریاست بھر میں مشہور اس شہر میں متعدد گوہرِ نایاب موجود ہیں جنہوں نے اپنی ادبی و علمی تصنیفات سے ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کا ڈنکا بجایا اور شہر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ ایسی ہی چنندہ شخصیات میں اشفاق عمر کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے سول سروسز امتحان کی رہنمائی سے متعلق اردو میں جامع اور ضخیم کتاب لکھی ہے۔

’رہنمائے سول سروسیز‘ کتاب کے مصنف اشفاق عمر سے خصوصی بات چیت

مالیگاؤں کے اشفاق عمر سول سروسز امتحان کی رہنمائی کے لیے اردو میں لکھی اپنی کتاب ''رہنمائے سول سروسز'' کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈیمی ممبئی کی جانب سے ایوارڈ و اعزاز سے نوازا گیا۔

اشفاق عمر نے نمائندے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ رہنمائے "سول سروسیز‘‘ نام کی کتاب لکھنے کا یہی مقصد ہے کہ مسلم طلباء و طالبات اعلیٰ سطح کے حکومتی امتحانات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور کامیابی کے بعد اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکیں۔ دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 25 برسوں سے تعلیم کے میدان سے منسلک ہے اور اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ذاتی لائبریری میں ریاست مہاراشٹر کے پچھلے سو برسوں کی درستی کتابوں کا نایاب ذخیرہ (اردو اور مراٹھی میڈیم کی ہزاروں کتابیں) موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اشفاق عمر نے کہا کہ نئی دہلی اساتذہ کے کل ہند قومی مقابلے میں شامل ان کے تیار کردہ طریقہ تدریس کو پڑھانے کے ایک نئے تجربے کے طور پر قبول کرتے ہوئے انہیں قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا اور طلبا کو حکومتی سطح پر ملنے والی اسکالر شپ سے متعلق ان کی تحریر کردہ معلوماتی کتاب ’’رہنمائے اسکالر شپ‘‘ کافی مقبول ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں: مسجد نبوی کے ماڈل کا افتتاح

اشفاق عمر نے کہا کہ آئندہ ماہ ان کی ایک کتاب رہنمائے مہاراشٹر اسٹیٹ سروسیز امتحان کے متعلق آنے والی ہے جس میں انہوں نے مہاراشٹر اسٹیٹ سروسیز امتحان کے تعلق سے مکمل رہنمائی کی ہے اور ہر مرحلہ کو واضح طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ سول سروسیز امتحان اور اسکالرشپ اسکیمز کی طرف مسلسل کوشش کررہے ہیں تاکہ اسکالرشپ اسکیمز سے غریب طلبا و طالبات جو قابل اور ذہین ہیں، وہ ملک کے اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

اشفاق عمر نے مقامی انتظامیہ اور رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اگر مالیگاؤں میں سول سروسیز امتحان کی تیاریاں کے لیے ایک سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے تو اس سے لاکھوں طلبا و طالبات فیض یاب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.