ای ٹی وی بھارت نے ممبئی میں منشیات کے لیے لائن لگا کر خریدنے والوں کی خبر دکھائی تھی اس خبر کے بعد ممبئی پولیس نے ممبئی کے ان علاقے میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے جہاں کھلے عام منشیات کا کاروبار ہورہا تھا۔ رات سے ہی پولیس اس علاقے میں تعنیات ہے۔ مزید کارروائی کا بگل بجاتے ہوئے پولیس نے کئی منشیات کے عادی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ممبئی کے ہمارے نمائندے شاہد انصاری نے اس علاقے کا جائزہ لیا جہاں منشیات فروشوں کے اس گورکھ دھندے پر رپورٹنگ کی گئی تھی'۔