ETV Bharat / city

سی بی آئی نے وادھون برادران کو حراست میں لیا

سی بی آئی کی ٹیم نے ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹر کپل اور دھیرج وادھون کو ستارا پولیس کی جانب سے درکار مدد ملنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

cbi
cbi
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 6:27 PM IST

وادھون برادران کو گرفتار کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے 22 اپریل کو کہا تھا کہ ریاستی پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی کو خط لکھیں کہ کپل وادھون اور دھیرج وادھون کی ان کے اہل خانہ کے ساتھ قرنطینہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور انہیں چھٹی دے دی جائے گی لہذا یہ ایجنسیاں ان کے خلاف ضروری کارروائی کر سکتی ہیں۔

وادھون برادران، دیوان ہاوسنگ فائنانس لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل) اور یس بینک کے کروڑوں روپے کے بدعنوانی معاملے میں ملزم ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاون کے نفاذ کے دوران وادھون فیملی نے کھنڈالا سے مہابلیشور کا سفر کیا تھا جس کے بعد مقامی پولیس نے انہیں کورنٹائن کیا تھا۔

واضح رہے کہ یس بینک کے پروموٹر رانا کپور اور دیگر منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ مہینے ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرز کپل اور دھیریج، ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.