ETV Bharat / city

اشوک چوہان کا فڑنویس پر طنز - مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی

مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اور موجودہ پی ڈبلیو ڈی وزیر اشوک چوہان نے کہا کہ ”دیویندر فڑنویس کو ایم ایل سی انتخابات کے بعد مہاراشٹر چھوڑ کر مرکزی سیاست میں جانا پڑے گا کیونکہ انتخابات میں مہا وکاس آگھاڑی حکومت کی فتح ہوگئی۔”

اشوک چوہان کا سوال، فڑنویس مہاراشٹر کی سیاست چھوڑ کر دہلی جائیں گے؟

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 6:41 PM IST

پی ڈبلیو ڈی وزیر اشوک چوہان نے فڑنویس کے مہاوکاس آگھاڑی حکومت کو بول بچن حکومت کہنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”بول بچن لفظ بھارتیہ جنتا پارٹی کو بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔ 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کس نے کیا؟ دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کس نے کیا؟ کس نے یہ یقین دہانی کرائی کہ نوٹ بندی سے فائدہ ہوگا؟ ایسے بہت سارے سوالات ہیں۔ ان سوالات کی روشنی میں بول بچن کون ہے؟ یہ واضح ہے کہ اس طرح کے بول بچن صرف بی جے پی کے لوگ ہیں۔”

چوہان نے مزید کہا کہ ”یہ انتخاب بہت اہم ہے کیونکہ اس انتخاب میں پہلی بار شیوسینا، این سی پی اور کانگریس تینوں پارٹیاں مل کر انتخابات لڑ رہی ہیں، مہا وکاس آگھاڑی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا الیکشن بھی ہے، اب تینوں جماعتیں مل کر یہ انتخاب یقینی طور پر جیتیں گی، ریاست کی ایک خطیر رقم بہتر صحت کے لیے خرچ کی گئی ہے۔ تاکہ کورونا کو شکست دی جاسکے۔ حکومت اس بات کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر نہ آئے۔”

چوہان نے فڑنویس پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ میں دوبارہ آؤں گا' کہنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ٹھاکرے کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔”

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.