عالمی وبا کووڈ - 19 مہاراشٹر پولیس کے لئے مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 341 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو کی موت ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر پولیس کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکاروں میں کورونا کے 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور وائرس سے اب تک کے 15294 اہلکار متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 1639 افسر اور 13655 مرد سپاہی ہیں۔
مہلک کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس کے مزید دو اہلکاروں کی موت سے اب تک 156 پولیس اہلکاروں کی وبا سے موت ہو گئی ہے ۔ اس میں 15 افسر اور 141 اہلکارشامل ہیں۔
مہاراشٹرا میں فی الحال 2832 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہیں جن میں377 افسر اور 2455 مرد سپاہی ہیں۔
کورونا کو 12306 پولیس اہلکاروں نے شکست دی ہے جن میں 1247 افسر اور 11059 اہلکار شامل ہیں۔