ETV Bharat / city

مالیگاؤں: 22 سالہ نوجوان نے کی خودکشی - youth commits suicide in malegaon

بے روزگاری اور معاشی تنگی سے پریشان ہوکر نوجوان نے گرنا پل سے پانی میں کود کرخودکشی کی۔

malegaon
malegaon
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 4:20 AM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع گرنا پل سے پانی میں کود کر 22 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

مالیگاؤں: 22 سالہ نوجوان نے کی خودکشی
ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں بے روزگاری اور معاشی تنگی سے پریشان ہوکر ترنال راجندر (22) سالہ ساکن سوندانہ نے مالیگاؤں میں واقع گرنا پل سے پانی میں کود کرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق نوجوان کی لاش کل دوپہر سے تلاش کی جارہی تھی لیکن پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی غوطہ خوروں کو لاش تلاش کرنے میں مشکل در پیش آرہی تھی۔ معاملے کی اطلاع ہوتے ہی سٹانہ پولس اسٹیشن کے پی آئی نے فائر بریگیڈ محکمہ کے انچارج سنجئے پوار سے رابطہ کیا اور پورے معاملات کی خبر دی۔اطلاع ملتے ہی سنجئے پوار نے فائر بریگیڈ محکمہ کے ماہر غوطہ خور شکیل تیراک کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔

واضح رہے کہ شکیل تیراک ناسک ضلع کے ماہر تیراکی ہیں۔ انہوں نے اپنی سروس میں پورے ناسک ضلع اور اطراف کے دیہادتوں کے تالاب، کنویں اور ندیوں سے کئی لوگوں کو بچایا ہے اور ان گنت لوگوں کی لاش کو پانی سے نکالا ہے۔ شکیل تیراک نے بڑی جانفشانی سے کئی فٹ گہرے پانی سے جھاڑیوں میں پھنسی نوجوان کی لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.