ETV Bharat / city

بدایوں: محکمہ بجلی کے ملازمین کا مظاہرہ جاری

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔

workers of electricity department
workers of electricity department
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 7:57 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں محکمہ بجلی کے ملازمین و کارکنان اپنے مختلف مطالبات کے لئے گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔

بدایوں: محکمہ بجلی کے ملازمین کا مظاہرہ جاری
احتجاج کر رہے لوگوں میں 'ٹیکنیشین ڈپارٹمنٹ کے ضلع صدر ہتیندر سنگھ نے کہا کہ محکمہ کے ساتھ ہمارے بہت سے مطالبات پر مسلسل تنازع چل رہا ہے جنہیں انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔احتجاجیوں میں سے ایک رام کشور شریواستو کا کہنا ہے کہ "ہمارے اہم مطالبات میں تنخواہوں سے متعلق کمیوں کو دور کیا جانا، گریڈ پے کو بڑھایا جانا، 10 سال کی پروموشن کی حد کو مقرر کیا گیا ہے، اسے ہٹایا جانا اور ہر ملازم کو اس کے رہائشی ضلع میں ٹرانسفر کرنے کے مطالبات شامل ہیں"۔تنظیم کے عہدے دار شری پال ورما نے کہا کہ انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بار بار کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں کمیٹی بنی لیکن اس کا کچھ اثر نہیں ہوا، ہم اپنے مطالبات کو لے کر مسلسل احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ بھارت بھر میں بی جے پی حکومت کی ناکام اسکیموں اور کارکردگیوں کی وجہ سے مرکزی و ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے کارکنان بھی مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ان احتجاجوں میں اب بجلی محکمہ سے جڑے کارکنان بھی شامل ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.