ETV Bharat / city

زرعی قانون کو واپس لینا بی جے پی کا سیاسی ہتھکنڈا: ایس ٹی حسن

متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کیا ہے۔ جس کے بعد نریندر مودی کے اس اعلان کو اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ مرادآباد سے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ قانون کو واپس لینا سیاسی ہتھکنڈا ہے، بی جے پی اکھلیش یادو کی مقبولیت سے گھبرا گئی ہے۔

http://10.10.50.70//urdu/20-November-2021/up-mur-03-drsthasan-pekg-upur10006_20112021001220_2011f_1637347340_64.jpg

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 3:40 AM IST

مرادآباد: ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے تین زرعی قوانین واپس لیے جانے کے اعلان کے بعد جہاں ایک طرف کسان ملک بھر میں خوشیاں مناتے دکھائی دے رہے ہیں تو وہیں سیاسی ردّعمل بھی آنا شروع ہو چکے ہیں۔ مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو کی مقبولیت سے بھارتیہ جنتا پارٹی ڈری ہوئی تھی، ریاستی انتخابات نزدیک آتے ہی ریاست میں اپنی ہار کا ڈر دکھنے لگا تھا اس لئے بی جے پی نے یہ ہتھکنڈا اپنایا ہے۔

ویڈیو دیکھیے
یہ کسانوں کی سب سے بڑی جیت ہے۔ بی جے پی کل تک کسانوں کو دہشت گرد کہہ رہی تھی اور آج کسانوں سے معافی مانگ رہی ہے۔ باپو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسانوں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ بد نصیبی کی بات ہے کہ آج ان کے اوپر سے عوام کا بھروسہ ختم ہو چکا ہے۔ یہاں تک کہ وزیراعظم پر کسان بھروسہ نہیں کر رہے ہیں۔مزید پڑھیں:

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کسان تقریبا ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس احتجاج میں تقریبا 700 کسان شہید ہو گئے جس میں خواتین بھی شامل ہیں انکے لئے معاوضہ کی بات حکومت نہیں کر رہی وزیر اعظم پندرہ لاکھ کا جملہ دیکر پہلے عوام کو بیوقوف بنا چکے ہیں۔ ہندوستان کی تاریخ میں اتنا بڑا احتجاج پہلی بار ہوا اسی لئے بل واپسی کا سہرا کسانوں کے سر جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.