ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے شوکت باغ میں ہر برس کی طرح امسال بھی یوم اردو صحافت منایا گیا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر یوم اردو صحافت پروگرام 27 مارچ 2020 کو منایا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
جب کورونا وائرس میں کچھ نرمی آئی تو اس تقریب کو 22 نومبر کو منایا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے شرکت کی۔
پروگرام میں اردو دانشوروں نے شرکت کر کے اردو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اس تقریب کی نظامت آل انڈیا آکاش وانیِ ریڈیو رامپور کی اینکر ڈاکٹر رباب انجم نے کی۔
رباب انجم نے کہا کہ مرادآباد میں سرسید احمد خاں کا گیٹ گاگن تراہے پر نصب تھا نگر نگم نے اس گیٹ کو اتار کر کوڑے کے ڈھیر پر پِھینک دیا تاہم مہینوں سے کوڑے کے ڈھیر پر پڑے اس گیٹ کو ابھی تک نہیں لگایا گیا۔
رامپور شہرت لائبریری کے صدر شین عالم نے اردو پر اپنے خیالات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس تعلیمی جدید دور میں اردو کو نظر انداز کیا جارہا ہے، سکولز میں اردو ٹیچرز کی کمی ہے۔۔
انہوں نے عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے شادی کے دعوت نامے اردو میں چھپوائیں۔