امروہہ: سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق کابینی وزیر کمال اختر نے تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کو ساتھ ڈسٹرکٹ آفیسر امروہہ کے توسط سے اتر پردیش کے گورنر کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔ جس میں انہوں نے مذہبی مقامات کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور اسمبلی حلقہ سے سابق کابینہ کے وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری کمال اختر مختلف مذہب کے عالم دین کے ساتھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے گورنر کے نام ڈی ایم امروہہ کو ایک میمورنڈم دیا۔
کمال اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان لاک ہدایات کے تحت بازار، شاپنگ مالز، سنیما ہال اور جم کھانے کھولے دیے گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک مذہبی مقامات کو مکمل طور پر نہیں کھولا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگ مذہبی مقامات پر نماز پڑھنے اور پوجا کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ اس میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کررہے ہیں کہ جلد از جلد تمام مذہبی مقامات کو کھول دیا جائے تاکہ تمام مذاہب کے لوگ مذہبی مقامات میں جاکر پوجا پاٹ اور عبادتیں کر سکیں۔