مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر سماجوادی پارٹی کے کارکن (Samajwadi Workers) اور عہدیداروں نے احتجاج کر ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر (District Supply Officer) کو ایک میمورنڈم سونپ کر مانگ کی کہ راشن صارف کے لئے ویکسین لگوانے کا جو حکم دیا گیا ہے۔ وہ غلط ہے۔ بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے راشن صارف پہلے سے ہی پریشان ہے، اوپر سے ویکسین سرٹیفکیٹ (Vaccine certificate) لانے کی شرط رکھ دی ہے جس کی وجہ سے غریب مزدوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ (Rations for Non Vaccinators)
مرادآباد ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر (District Supply Officer) اجے پرتاپ سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سبھی راشن ہولڈر کو راشن آسانی سے ملے گا لیکن ویکسینیش کرانا بھی ضروری ہے۔ کیوں کہ مرادآباد میں ویکسینیشن سب سے پیچھے چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اول ترجیح ان راشن ہولڈروں کو دی جائے گی جنہوں نے ویکسینیشن کرا لیا ہے۔ آنے والی 27,28,29 اور 30 تاریخ کو سبھی کو راشن دیا جائے گا۔