ETV Bharat / city

ہولی کے رنگ میں کورونا کا بھنگ - ہولی کے رنگ میں کورونا کا بھنگ

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک وقت تھا کہ ہولی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا جاتا تھا۔ ہر طرف بازاروں میں رونق نظر آتی تھی لیکن رنگوں کے اس تہوار کو گذشتہ برس سے کرونا وائرس کی ایسی نظر لگی کہ اس کے رنگ پھیکا پڑ گیا۔ ہولی کا تہوار ویسے تو رنگوں کا اور خوشیوں کا تہوار ہے مگر آج کے وقت میں کورونا وبا نے اس تہوار کو بے رنگ بنا دیا ہے۔

مرادآباد: ہولی کا تہوار بھی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Mar 28, 2021, 5:17 PM IST

اس تعلق سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'ایک وقت تھا جب ہولی سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہولی کا سامان خریدنے کے لیے خریداروں کا ہجوم بازاروں میں دکھائی دیتا تھا لیکن اس مہنگائی اور کورونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے دکانوں پر گاہکوں کی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ دکانداروں نے کہا کہ 'آج جب ہولی کا تہوار سر پر ہے لیکن مہنگائی اور کرونا وائرس نے لوگوں کو اپنی ضرورت کے مطابق خریداری کرنے قابل بھی نہیں چھوڑا۔

رواں برس بھی ہولی کا تہوار بھی کورونا سے متاثر
مرادآباد کے گلٹیکا چوراہا بازار خریداری کے لیے مشہور ہے۔ وہاں کی دکانوں پر ویسے تو ہولی کے نئے نئے سامان موجود ہیں، لیکن دکانداری کا دور دور تک پتہ نہیں ہے۔ پہلے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے دکانداری اچھی نہیں ہوئی تھی اور اس سال بھی دکانداری کا یہی حال ہے۔ بازاروں میں سناٹا ہے۔ لوگ ضرورت کا سامان بھی بہت سوچ سمجھ اور کم مقدار میں لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.