ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاوا اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلی 22 اکتوبر کو راجوہان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ نشست سابق کرکٹر اور سابق کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی، اب یہاں سے سابق کرکٹر چیتن چوہان کی اہلیہ، سنگیتا چوہان کو بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی آمد پر اسٹیج کی تعمیر کے ساتھ ہی ہیلی پیڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ پولیس افسران اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے بھی پنڈال کا معائنہ کیا۔مروہہ ضلع کے دھنورا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے راجیو تارارا نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سابق کابینہ وزیر آنجہانی چیتن چوہان کی اہلیہ سنگیتا چوہان نوگاوا اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کے طور پر عوام سے خطاب کریں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ' وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد کے پیش نظر یہاں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے وزیر اعلی کو سیکیورٹی کے دائرے میں رہنے کے لئے ایس پی، سی او اور انسپکٹر سمیت 1000 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
لکھنئو: خواتین و اطفال جرائم کے 23 مجرمین کو عمر قید کی سزا
پنڈال سے آدھا کلو میٹر دور بیریکیٹس لگا کر گاڑیوں کو روک دیا جائے گا، جبکہ ٹریفک پولیس ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ پی اے سی بھی موجود رہے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ پنڈال کی طرف جانے والے راستوں پر تقریبا آدھا کلومیٹر پہلے سے گاڑیوں کو روک دیا جائے گا۔ وزیر اعلی تقریبا ایک گھنٹہ یہاں پر موجود رہیں گے۔