میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پریم چند کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کئے جارہے ہیں۔ سیمینار میں پریم چند کی ادبی خدمات کو یاد کیا گیا۔
یہ سیمینار خاص طور پر خواتین کو منسوب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خاتون مصنفین کی تین کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آیا۔
پروگرام میں آگرہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج مینا خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی اور جیل کے اصل حالات اور کردار پر لکھی اپنی کہانی بھی پیش کی۔
کورونا انفیکشن کے سبب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں منعقد ہونے والے پروگراموں کو ابھی تک آن لائن ہی کیا جارہا تھا، لیکن کورونا وبا کے ماحول میں قریب ڈیڑھ سال بعد کورونا گائڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے آج آف لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کرنے والے سبھی سامعین نے آف لائن سیمینار پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں:پریم چند کی ’رام چرچا‘ مہاتما گاندھی کو کیوں پسند تھی؟
میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پریم چند سیمینار حال میں منعقد کئے گئے اس پروگرام میں پریم چند کے افسانوں اور ان کی کہانیوں کا ذکر کیا گیا۔ وہیں خاتون مصنفین کو منسوب رہے سیمینار میں پریم چند کی کہانیوں سے عبرت حاصل کرنے کی بات بھی کہی گئی۔