ریاست اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں تمام طرح کی او پی ڈی خدمات پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاکہ کورونا انفیکشن پر قابو پایا جاسکے۔
لیکن ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہونے کے بعد حکومت نے میڈیکل کالج اور ضلع اسپتال کے ساتھ ساتھ تمام ہیلتھ پوسٹوں پر طبی سہولیات کو بحال کردیا ہے۔
ضلع میرٹھ میں بھی تمام میڈیکل کالج اور ضلع اسپتال میں او پی ڈی کی خدمات کو بحال کر دیا ہے۔ تیمارداروں کا کہنا ہے کہ او پی ڈی کی بحالی سے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ کورونا گائڈ لائنز کا خیال رکھتے ہوئے او پی ڈی کی شروعات کی جا رہی ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے جلد ہی تمام طرح کے مریض اپنا علاج کرا سکیں گے۔