ملّی کونسل کے مقامی زمہ داران کا کہنا ہے کہ جب ان لاک ون میں بازار اور شاپنگ سینٹرو کے کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے ہیں تو پھر عبادت گاہوں میں پانچ سے زائد افراد اور قربانی کے جانوروں کے بازار کی بھی شرائط کے ساتھ اجازت دی جانی چاہیے'۔
میرٹھ میں آل انڈیا ملّی کونسل نے کمشنر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کے نام پیش کئے میمورنڈم میں عید الاضحٰی پر قربانی کے جانوروں کا بازار لگنے کی اجازت کے مطالبہ کے ساتھ ہی مساجد میں نماز کے لیے بھی پانچ افراد کی پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت تہوار كو ديكهتے ہوئے ان لاک میں عبادت گاہوں میں پانچ افراد کی پابندی كو ختم کر پاتی ہے یا نہیں۔