میرٹھ میں بزرگ خاتون سردار کور اصل میں ضلع باغپت کی رہنے والی ہیں اور حال ہی میں پنچایت انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے میرٹھ کے کٹھور گاؤں پہنچی تھیں، جس کے بعد وہ تیز بخار اور شدید سردی میں مبتلا ہو گئیں۔ ایسے میں جب ان کی کورونا جانچ کرائی گئی تو وہ کورونا مثبت پائی گئیں۔
بزرگ خاتون کے بیٹےدھرشٹمگن سنگھ نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کی تصدیق خاندان کے تمام افراد میں پائی گئی تھی، جس کے بعد اس خاندان کے دیگر افراد کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ہی اماں جی کی ہمت بھی دیکھنے کے لائق تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بیماری میں رہتے ہوئے بھی اماں جی یوگا اور ورزشیں کر رہی تھیں۔ اور پروٹین سے بھرپور کھانا کھاتی رہیں۔ 15 مئی کو دوبارہ کورونا جانچ کرائی گئی تو بزرگ سردار کور کے علاوہ خاندان کے باقی لوگوں کی رپورٹ بھی منفی پائی گئی۔
میرٹھ میں کورونا انفیکشن کا خطرہ جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ جس ہمت اور حوصلے سے اس بزرگ خاتون نے کورونا کو شکست دی ہے وہ دوسرے کورونا مریضوں کے لئے بھی ایک مثال ہے۔ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح کورونا کو شکست دیا جا سکتا ہے۔