ETV Bharat / city

میرٹھ: بھارت بند کے دوران 14 افراد گرفتار

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 4:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کسانوں کے 'بھارت بند' کے دوران حالات کو خراب کرنے کے الزام میں میرٹھ پولیس نے منگل کو مختلف مقامات سے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Meerut: 14 arrested on charges of aggravating the situation in India
میرٹھ: بھارت بند میں حالات کو خراب کرنے کے الزام میں 14 گرفتار

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے سہانی نے بتایا کہ کسانوں کی تحریک کے آڑ میں کچھ لوگ ماحول خراب کرنا چاہتے تھے۔ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملتے ہی پولیس نے آج صبح الگ الگ مقامات سے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں میرٹھ ویاپار منڈل کے ضلع صدر جیتو ناگ پال اور ان کے ساتھی شینکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ کسانوں کے بھارت بند کا میرٹھ میں کوئی اثر نہیں ہے۔ میرٹھ میں سبھی دکانیں کھلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت بند: تازہ ترین اپڈیٹ

موصول اطلاع کے مطابق جیتو گوپال اور شینکی ورما کے خلاف دفعہ 306 (خودکشی کرنے پر آمادہ کرنے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آٹھ افراد کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

وہیں کسانوں نے نیشنل ہائی وے 85 پر کنکرکھیڑا تھانہ علاقے کے جٹولی اور پرتا پور تھانہ علاقوں کے گھوپلا گاؤں سمیت دیگر کئی علاقوں میں پرامن طریقے سے جام لگا کر انتظامی افسران کو اپنا میمورنڈم سونپا۔ جام لگانے والے کسانوں سے انتظامیہ کے افسران مسلسل بات کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.