ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں رام لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پُتلا دھن کے لئے راون میگھناد اور کمبھکرن کے سب سے بڑے پتلے کو تیار کرنے کی ذمہ داری چاند محمّد ادا کرتے تھے لیکن گذشتہ دو برس قبل چاند میاں کے انتقال کے بعد سے اس پُتلے کو تیار کرنے کی ذمہ داری اب ان کے بھائی، بیٹے، پوتے اور بھتیجے اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
پتلا تیار کرنے والے اسلم مانتے ہیں کی خاص موقع پر پتلا تیار کرنے کا یہ کام کاروباری ضرورت سے الگ سماجی تقاضوں اور آپسی اتفاق کی نظیر ہے جس سے آنے والی نسلوں کو زندہ رکھنا ہیں لیکن اس برس کورونا وبا کے سبب اس برس صرف 80 فٹ کے ہی پتلے تیار کئے جا رہے ہیں۔
رام لیلا کمیٹی کے ذمہ داران مانتے ہیں کہ تاج محمّد کے بعد راون کا پتلا تیار کرنے کی ذمہ داری نہ صرف ان کے بھائی بلکہ ان کے بیٹے اور بھتیجے بخوبی انجام دے رہے ہیں اور باہمی تعلقات کی اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
طلاق ثلاثہ متاثرہ خواتین نے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا
ہمارے ملک کے مختلف تہوار گنگا جمنی تہذیب کی مثال ہیں۔ تہواروں میں کہیں آپسی اتفاق اور کہیں کاروباری اور سماجی تقاضے بھارتی سماج کی وحدانیت کی مثال پیش کرتے ہیں، بھارت میں سماجی تقاضوں کی اہمیت کاروباری ضرورتوں پر ہمیشہ حاوی نظر آتی ہے اور یہی ہمارے سماج اور تہذیب کی خوبصورتی بھی ہے۔