ETV Bharat / city

Congress candidate from Dadri: کانگریس کے دادری سے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Up assembly election

دیپک بھاٹی چوٹی والا Deepak Bhatti نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوئیڈا سمیت پورے ضلع میں ترقی کے بجائے مسائل کو بڑھاوا دیا ہے۔ آئی ٹی ہب، ایجوکیشن ہب اور انڈسٹری ہب ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بے روزگار ہیں اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

Deepak Bhatti
Deepak Bhatti
author img

By

Published : Jan 24, 2022, 6:15 PM IST

دادری: اتر پردیش، نوئیڈا کےدادری اسمبلی حلقہ 62 سے کانگریس کے امیدوار دیپک بھاٹی چوٹی والا Congress candidate Deepak Bhatti from Noida's Dadri Assembly constituency 62 نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور دادری کے کارکنوں نے پرچہ نامزدگی کے بعد سورج پور کلکٹر میں چوٹی والا کا پرجوش استقبال کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی گوتم بدھ نگر کے ضلع صدر دنیش شرما، نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر شہاب الدین، یوتھ کانگریس گوتم بدھ نگر ضلع صدر پرشوتم ناگر، کسان کانگریس گوتم بدھ نگر ضلع صدر گوتم اوانہ، میٹروپولیٹن نائب صدر للت اوانہ، ضلعی نائب صدر گوتم بدھ نگر موجود تھے۔

دیپک بھاٹی چوٹی والا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوئیڈا سمیت پورے ضلع میں ترقی کے بجائے مسائل کو بڑھاوا دیا ہے۔ آئی ٹی ہب، ایجوکیشن ہب اور انڈسٹری ہب ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بے روزگار ہیں اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
موجودہ بی جے پی حکومت اور اس کے رکن اسمبلی نے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔ دادری علاقے کو یتیم بنا کر رکھ دیا ہے۔ عوام پریشان ہے، بے روزگار ہے ،ہم ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: BSP Candidate on Noida development: حکومت بننے پر نوئیڈا پھر ترقی کی شاہراہِ پر دوڑ پڑے گا: نریندر بھاٹی

واضح رہے کہ اس بار گوتم بدھ نگر کی تینوں سیٹوں، نوئیڈا، جیور اور دادری میں بی جے پی سے لوگوں کی ناراضگی ہے۔ دوسری پارٹیاں ان کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں لیکن دیپک بھاٹی چوٹی والا پر پچھلے دنوں قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا بھی الزام ہے جس سے اقلیتی طبقہ کافی ناراض نظر آرہا ہے لیکن اس حوالے سے دیپک بھاٹی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اقلیتی کو مجھ سے دور کرنے کی سازش کے تحت ہے یہ افواہ اڑائی گئی جبکہ اس کا سچائی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.